متھرا سے دوبارہ مقابلے کیلئے بی جے پی کی اجازت : ہیما مالینی

,

   

متھرا۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالینی نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے انہیں حلقہ لوک سبھا متھرا سے دوبارہ مقابلہ کرنے کیلئے ’گرین سگنل‘ دی ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سے سیاست داں بننے والی ہیما مالینی 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں متھرا سے منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے اس حلقہ کے عوام سے متھرا ریلوے جنکشن کی تجدید کا وعدہ کیا ہے۔ متھرا میں مختلف پراجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد وہ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہی تھیں۔