متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کیخلاف مقدمہ کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی

,

   

لکھنؤ:اتر پردیش کے متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کے خلاف آج مقدمہ کی سماعت مقرر تھی لیکن اسے 7 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ متھرا میں شری کرشن جنم بھومی تنازعہ کو لے کر آج سبھی فریقین کو عدالت میں اپنی بات رکھنی تھی، لیکن اب معاملے کی اگلی سماعت ضلع عدالت میں آئندہ سال 7 جنوری کو ہوگی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت کی طرف سے سنی وقف بورڈ، شاہی عیدگاہ مسجد، شری کرشن جنم بھومی ٹرسٹ اور شری کرشن جنم بھومی سیوا سنستھان کو نوٹس بھیج کر ان سے جواب طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 25 ستمبر کو متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ 13.37 ایکڑ زمین شری کرشن جنم بھومی کی ہے۔ عرضی میں شری کرشن جنم بھومی میں بنی شاہی عیدگاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور اس کا قبضہ بھی مانگا گیا ہے تاکہ اس جگہ پر دوبارہ مندر تعمیر ہو۔