مثانے اور اطراف پھیلے کینسر کے ٹیومر کو نکال کر خاتون کی جان بچائی گئی

   

حیدرآباد۔ 18مارچ (یو این آئی) اے پی کے ضلع اننت پور کے کمس سویرا اسپتال کے ڈاکٹرس نے ایک کمیاب سرجری کرتے ہوئے خاتون مریض کے مثانے اور اس کے جسم کے اطراف پھیلے کینسر کے ٹیومر کو نکالتے ہوئے خاتون کی جان بچائی۔ یورولوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر درگا پرساد اور ان کی ٹیم نے اس ٹیومر کونکالنے کے لئے 56سالہ شاکرہ بی کی انڈواسکوپک سرجری کی۔یہ ٹیومرگردے سے پیشاب کو مثانے میں منتقل کرنے والی نالی اور دائیں گردہ کی طرف پھیل گئی تھی۔اسپتال نے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔اس خاتون مریض کا تعلق رائے درگم سے ہے جو گزشتہ پانچ ماہ سے پیشاب میں خون اور پیٹ کے دائیں طرف دردکی شکایت سے اسپتال رجوع ہوئی تھی۔اس کے جب معائنے کئے گئے تو اس مرض کا پتہ چلا جس کے بعد اس کے مثانے میں کینسر کا پتہ چلا۔ڈاکٹر پرساد نے کہا کہ اس طرح کا معاملہ ایک لاکھ افراد میں ایک ہوتا ہے ۔اس سرجری کے لئے سات گھنٹے لگے ۔