ٹیچرس نشست کے لیے 21 امیدوار میدان میں
حیدرآباد۔24۔ فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے صرف ایک پرچہ نامزدگی درست قرار دیا گیا ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے آزاد امیدوار محمد رحیم خاں کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا جبکہ مجلس کے امیدوار مرزا رحمت بیگ کا پرچہ نامزدگی درست قرار دیا گیا ہے۔ پرچہ جات نامزدگی کی آج جانچ کی گئی۔ ایم ایل سی نشست کیلئے صرف ایک پرچہ داخل کیا گیا ، لہذا مجلسی امیدوار کا متفقہ طورپر انتخاب یقینی ہے۔ دوسری طرف حیدرآباد ، رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشست کیلئے تمام 21 پرچہ جات درست قرار دیئے گئے ۔ ایک بھی پرچہ مسترد نہیں ہوا۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے درست پائے گئے خرچہ جات کی فہرست جاری کی ہے۔ بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے وینکٹ نارائن ریڈی اور پرجاوانی پارٹی کے امیدوار کے طور پر ایل وینکٹیشورلو کے پرچہ جات درست پائے گئے ۔ باقی 19 آزاد امیدوار ہیں جن میں بی آر ایس ، کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے تائیدی امیدوار شامل ہیں۔ آزاد امیدواروں میں انور خان ،سنتوش کمار ، کے سائنا ، جناردھن ریڈی ، کے پربھاکر ، ڈاکٹر وینکٹیشورلو ، ہرش وردھن ریڈی ، چنا کیشو ریڈی ، سی ایچ چندر شیکھر ، سی ایچ پاروتی ، اننت نارائن ، ملا ریڈی ، ڈاکٹر نتنیال ، پی مانک ریڈی ، بوجنگ راؤ ، ایم تروپتی ، ایم الکشمی نارائنا ، ایس وجئے کمار اور اے ونئے بابو شامل ہیں۔ ر