مجالس مقامی کی 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے آج رائے دہی

   

ٹی آر ایس کو کانگریس اور آزاد امیدواروں سے مقابلہ درپیش، صبح 8 بجے سے رائے دہی، 14 ڈسمبر کو نتائج
حیدرآباد۔9۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجالس مقامی زمرہ کی 6 ایم ایل سی نشستوں کیلئے کل 10 ڈسمبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر شیشانگ گوئل نے متعلقہ اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ رائے دہی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک رائے دہی ہوگی۔ 6 حلقہ جات میں 37 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور کووڈ قواعد کے ساتھ رائے دہی کی جائے گی۔ رائے دہندوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ پولنگ مراکز میں ٹیلیفون اور کیمرہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ آزادانہ اور منصفانہ رائے دہی کو یقینی بنانے ویڈیو گرافی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 6 حلقہ جات کیلئے جملہ 5326 رائے دہندوں کی نشاندہی کی گئی جو اپنے حق کا استعمال کریں گے ۔ ایم ایل سی نشست کیلئے ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ارکان کے علاوہ کونسلرس اور کارپوریٹرس کو رائے دہی کا حق حاصل رہے گا۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس نے تمام 6 حلقوں میں کامیابی کو یقینی بنانے مجالس مقامی نمائندوں کو تفریح کیلئے مختلف مقامات روانہ کرکے کیمپس منعقد کئے تھے ۔ رائے دہی سے ایک دن قبل عوامی نمائندے اپنے متعلقہ اضلاع واپس ہوچکے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی اور نتیجہ کا اعلان 14 ڈسمبر کو ہوگی اور انتخابی ضابطہ اخلاق اس دن تک برقرار رہے گا۔ میدک اور کھمم میں ٹی آر ایس کو کانگریس امیدواروں سے مقابلہ درپیش ہے جبکہ کریم نگر میں ٹی آر ایس باغی امیدوار نے ووٹرس کے انحراف کا اندیشہ پیدا کردیا ہے ۔ عادل آباد ضلع میں ٹی آر ایس امیدوار ڈی وٹھل کا آزاد امیدوار سے مقابلہ ہے۔ کریم نگر میں ایم ایل سی کی دو نشستوں کیلئے 10 امیدوار میدان میں ہیں ، جن میں ٹی آر ایس کے ایل رمنا اور بھانو پرساد راؤ شامل ہیں۔ میدک ضلع میں ٹی آیر ایس امیدوار مادھو ریڈی کا کانگریس امیدوار شریمتی نرملا ریڈی اور آزاد امیدوار ملا ریڈی سے مقابلہ ہے۔ کھمم ضلع میں ٹی آر ایس کے پی مدھو کے علاوہ کانگریس امیدوار ناگیشور راؤ اور دیگر دو آزاد امیدوار میدان میں ہے۔ نلگنڈہ ضلع میں ٹی آر ایس امیدوار کوٹی ریڈی کا 4 آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہے۔ ریاست میں مجالس مقامی زمرہ کی 12 ایم ایل سی نشستوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جن میں 6 نشستوں پر ٹی آر ایس کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے دفتر کویتا نظام آباد ضلع سے بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ منتخب ہونے والے دیگر ایم ایل سی ارکان نے مہیندر ریڈی ، ایس راجو (رنگا ریڈی) ، پی سرینواس ریڈی (ورنگل) ، کے نارائن ریڈی اور کے دامودر ریڈی (محبوب نگر) شامل ہیں۔ ر