مجالس مقامی کے انتخابی عمل میں مداخلت سے ہائی کورٹ کا انکار

   

حیدرآباد 12 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بلدی انتخابات میں مداخلت سے انکار کیا۔ چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی محی الدین پر مشتمل بنچ نے بلدی انتخابات میں تحفظات کے خلاف مفاد عامہ درخواست کو مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت ممکن نہیں ۔ درخواست گزار نے شکایت کی کہ بلدی وارڈس کے تحفظات کے تعین میں حکام نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے تحفظات سے متعلق جو احکامات جاری کئے ہیں، انہیں کالعدم کرنے کی اپیل کی گئی ۔ درخواست گزار نے قانونی طریقہ کار سے تحفظات کے از سر نو تعین کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلدی انتخابات کا عمل اختتامی مرحلہ میں ہے اور اس مرحلہ پر تنازعات کی سماعت اور یکسوئی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے انتخابی عمل میں کسی بھی مداخلت سے انکار کیا اور درخواست گزار کو انتخابات کی تکمیل کے بعد انصاف کیلئے دیگر ذرائع اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔1