مجلس ارکان اسمبلی کا پیچھا کرکے گولی مارنے کودل کرتا تھا: راجہ سنگھ کی شرانگیزی

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) بی جے پی پارٹی سے معطل گوشہ محل کے رکن اسمبلی جن پر شرانگیزی پھیلانے کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور تلنگانہ ہائیکورٹ کی جانب سے متنبیٰ کرنے کے باوجود رکن اسمبلی نے دونوں فرقوں کو مشتعل کرنے کے سلسلہ کو جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ یکم ؍ اکٹوبر کو ریاست راجستھان کے بھلواری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے رکن ہونے پر شرمندہ ہے۔ انہوں نے مجلس کے قائد مقننہ اکبرالدین اویسی کے بشمول دیگر سات ارکان اسمبلی کا پیچھا کرکے گولی مارنا چاہا۔ ایوان اسمبلی اجلاس کے موقع پر جب اسد اویسی کے چھوٹے بھائی اور ارکان اسمبلی جب میرے ساتھ بیٹھے تو میرے من میں ان پر گولی مارنے کا خیال آتا تھا لیکن میں نے دوسری بات کرنے پر مجبور کیا۔