حیدرآباد : صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے اعلان کیا ہیکہ جاریہ سال اکٹوبر ۔ نومبر میں ہونے والے بہار اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی 22 اضلاع کی 32 نشستوں پر مقابلہ کریگی ۔ اس وقت بہار اسمبلی میں مجلس کا ایک رکن ہے ۔ قمر الھدیٰ نے گذشتہ سال ضمنی انتخاب میں کشن گنج سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ صدر مجلس نے کہا کہ وہ ہم خیال جماعتوں سے مفاہمت کیلئے تیار ہیں ۔۔
