مجلس بیدر کے بلدی انتخابات میں حصہ لے گی

   


حیدرآباد: مہاراشٹرا اور بہار کے اسمبلی انتخابات میں حیرت انگیز کامیابیوں کے بعد مجلس اتحاد المسلمین نے کرناٹک میں پارٹی کا توسیعی منصوبہ تیار کیا ہے ۔ مجلس کے صدر اسد اویسی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی مغربی بنگال اور ٹاملناڈو کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے گی جو توقع ہے کہ مئی میں منعقد ہوں گے۔ پارٹی نے مہاراشٹرا اور بہار میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ٹاملناڈو اور بنگال کے علاوہ اترپردیش میں بھی مقابلہ کی تیاری ہے ۔ مجلس نے گجرات کے مجالس مقامی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے بیدر میں مجالس مقامی کے انتخابات میں مجلس حصہ لے گی۔