مجلس مسلمانوں کی ٹھیکہ دار نہیں :اے ریونت ریڈی

   

حیدرآباد 30 نومبر (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہاکہ مجلس مسلم مسائل اگر کانگریس حکومت کو پیش کرے گی تو اُنھیں حل کیا جائیگا۔ پریس کانفرنس میں جب مجلس کے رویہ پر سوال پوچھا گیا تو ریونت ریڈی نے کہاکہ مجلس دراصل بی جے پی اور بی آر ایس کے ساتھ ہے اور وہ دوست کے مشورہ سے فیصلہ کریگی۔ اُنھوں نے کہاکہ مجلس اقلیتوں کی ٹھیکہ دار نہیں ہے اور وہ اقلیتوں کے مسائل کانگریس حکومت کو پیش کرے تو اُنھیں حل کیا جائے گا۔ تلنگانہ کی اقلیتیں کانگریس کے ساتھ ہیں اور اقلیت کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے کانگریس حکومت ذمہ دارانہ رول نبھائیگی۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس نے مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کئے جس میں محمد علی شبیر کا اہم رول ہے۔ ریونت ریڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 2 اسمبلی نشستوں اور پردیش کانگریس کی صدارت میں کسے برقرار رکھنا ہے اور کسے چھوڑنا ہے اِس کا فیصلہ کانگریس ہائی کمان کرے گا۔