مجلس کے خوف سے 17 ستمبر سرکاری طور پر منانے سے گریز

,

   

Ferty9 Clinic

بنڈارو دتاتریہ کا الزام، بی جے پی پرکے ٹی راما راؤ کے الزامات مسترد
حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر قائد بنڈارودتاتریہ نے ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کی جانب سے بی جے پی پر تنقیدوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر قوم پرستی کو فرقہ پرستی سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت گزشتہ 6 برسوں سے 17 ستمبر کو یوم نجات سرکاری طور پر منانے سے گریز کررہی ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس سے مطالبہ کیا کہ وہ 17 ستمبر ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کو سرکاری طور پر مناتے ہوئے اپنی وطن پرستی کا ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر جس طرح 15 اگسٹ کو قومی ترنگا لہراتے ہیں اسی طرح17 ستمبر کو بھی قومی پرچم لہرانا چاہیئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مجلس کے خوف سے ٹی آر ایس 17 ستمبر کے دن کو سرکاری طور پر منانے سے گریز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معافی کے وعدہ پر تاحال عمل آوری نہیں کی گئی۔ کسان قرض معافی کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے قرض معافی اسکیم کیلئے بجٹ کی اجرائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس پانی کے بغیر سوکھ رہے ہیں۔ پراجکٹس کے تحت موجود کسان فصلوں کیلئے سربراہی آب کے منتظر ہیں۔ کالیشورم پراجکٹ پر 80 ہزار کروڑ خرچ کئے گئے لیکن ایک ایکر اراضی کو بھی سیراب کرنے کی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیر کے خصوصی موقف کی برخواستگی کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہے۔