حیدرآباد۔یکم اگست ( راست ) ۔ عباسیہ اسلامک سنٹر (جعفر گلشن) نزد مسجد آمینہ یوسف امان نگر ( اے ) میں آج مجلسِ عزاء سید الشہداء اور ایستادگی تبرکِ سنگِ مرقدِ امام حسین کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی ۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعائے توصل سے ہوا ۔ مجلس سے مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا آغا منور، مولانا سید شجیع مختار، مولانا مرزا علمدار علی، مولانا سید ضیاء حسین جعفری نے پر خطابات میں واقعہ کربلا کی روشنی میں امام حسینؑ کی قربانی، صبر و استقامت اور انسانیت کے لیے ان کے پیغام کو اجاگر کئے ۔ پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی و تعظیم سنگِ مرقدِ امام حسینؑ کے ساتھ ہوا ۔ جناب سید جعفر حسین و دیگر نے اظہار تشکر کیا۔