حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجوزہ انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کیا جاچکا ہے اور اس دوران پولیس نے دونوں شہروں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ چہارشنبہ کی صبح سنتوش نگر پولیس کی ٹیم نے مجلس کے رکن اسمبلی یاقوت پورہ احمد پاشاہ قادری کی گاڑی کی اچانک تلاشی لی۔ انسپکٹر سنتوش نگر روی چندرا کی زیر نگرانی فلائنگ اسکواڈ ٹیم نے رکن اسمبلی یاقوت پورہ کی گاڑی کی تلاشی لی اور اس میں موجود بیاگس کے علاوہ ڈکی وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ب