نئی دہلی: آسام بارپیٹا سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عبدالخالق نے کہا کہ مجوزہ یونیفارم سول کوڈ ہندوستان میں ممکن نہیں ہے ۔ میڈیا سے بات میں خالق نے کہا کہ ہندوستان میں ثقافتوں، مختلف قبائل اور مذاہب کا تنوع ہے ، اس لیے یہاں یو سی سی ممکن نہیں ہے ۔ اس کے طور طریقہ کیا ہیں، اس کیلیے پہلے آپ کو مسودہ شائع کرنا ہوگا پھر اس پر کچھ بات ہو سکتی ہے ۔ پھر بھی اگر آپ (حکومت) یو سی سی لانا چاہتے ہیں، تو یہ سب کیلئے نافذ ہونا چاہیے ۔ اس میں کوئی چھوٹ نہیں ہونی چاہیے ورنہ یہ بے معنی ہو گا۔منی پور کی صورتحال پر خالق نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں تنازعہ سے متاثرہ ریاست کا دورہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر معاملے پر ٹویٹ کرتے ہیں پر ابھی تک انہوں نے منی پور کے لوگوں سے امن و امان کی اپیل نہیں کی۔