منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگودوتیرتے نے روس میں بنے کورونا وائرس ‘کوویڈ-19’ ویکسن کے ٹیسٹ کو خود پر کئے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔وہ ویکسن کے میڈیکل ٹیسٹ اور مصنوعات پر ماسکو کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آگے بڑھکر سامنے آئے ہیں۔سی این این فلپائن کے بیان کے مطابق مسٹر دوتیرتے نے پیر کو عوامی تقریر میں کہا،‘‘جب ویکسن سامنے آئے گی تو میں اسے عوامی طورپر حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھکر آؤں گا۔میں پہلا شخص رہوں گا جس پر اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔’’سی این این فلپائن نے یہ بھی کہا کہ مسٹر دوتیرتے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے فلپائن کو کتنی ویکسن کی سپلائی کی جائے گی اور اس سے متعلق کتنے میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے ۔مسٹر دوتیرتے کے اعلان کے بعد روسی براہ راست سرمایہ کاری سیل نے بتایا کہ وہ فلپائن میں ویکسن کے میڈیکل ٹیسٹوں کو کرنے کے لئے تیار تھا۔