مجھے سیاست سے نفر ت :کیلیفورنیا کے سابق گورنر

   

لاس اینجلس ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کے اداکار و سابق گورنر کیلیفورنیا ارنالڈ شاور زینیگرنے کہا کہ مجھے سیاست سے سخت نفرت ہے ۔ انہوں نے 2003 ء سے 2011 ء تک کیلیفورنیا کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ یہاں ایک شو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست سے نفرت ہے لیکن جب میں گورنر تھا اس وقت میں نے خود کو ایک سیاستداں نہیں سمجھا ۔ میں ایک عوامی خدمتگار ہوں جو عوام کے بہتری کیلئے پالیسیاں بناتا ہے ۔