آج دنیا بھر میں رنگ کی بنیاد پر نسل پرستی کے خلاف جنگ لڑنے والے جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کا یوم پیدائش زور وشورسے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا ہے۔
پرینکا نے نیلسن منڈیلا کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’دنیا آج نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کو بہت یاد کرتی ہے۔ ان کی زندگی سچائی، محبت اور آزادی کا ایک وصیت نامہ تھی۔ میرے وہ انکل نیلسن تھے (جنہوں نے سب سے پہلے مجھے بتایا کہ سیاست میں آپ کا جانا ضروری ہے)۔ وہ ہمیشہ میرے لئے ایک رہنمائی کرنے والے انسان تھےاور رہیں گے۔
The world misses men like #NelsonMandela more than ever today. His life was a testament to truth, love and freedom.
To me, he was Uncle Nelson (who told me I ought to be in politics long before anyone else did!). He will always be my insipration and my guide. pic.twitter.com/JaPeHkT69g
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 18, 2019
پرینکا نے کل صبح بھی اپنی شادی کے پہلے دن کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر چل رہے ٹرینڈ کے ساتھ اپنی شادی والے دن کی تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے لکھا، ’’22 سال قبل میری شادی کے دن صبح کی پوجا کے دوران کی تصویر۔
Morning puja on the day of my wedding (22 years ago!) #SareeTwitter pic.twitter.com/EdwzGAP3Wt
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 17, 2019
پرینکا گاندھی کی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے لکھا تھا۔ واہ! شاندار تصویر۔ آپ مجھے ہر روز ایک جیسی ہی نظر آتی ہیں۔ محبت، خوشیاں اور تعاون ہمارے وجود کی بنیاد ہے۔ آپ کے لئے بے شمار محبتیں۔
Wow !! Nice pic, you look the same for me each day.
Love, happiness, support is the foundation of our being… love you lots.😍 @priyankagandhi pic.twitter.com/tEs2poImGr— Robert Vadra (@irobertvadra) July 17, 2019