واشنگٹن ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیخلاف امریکی ایوان عدالتی کمیٹی کی جانب سے مواخذہ کے دو آرٹیکلس کو منظوری دینے کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھے مواخذہ کا خوف نہیں ہے ۔ میں نے جب کوئی غلطی ہی نہیں کی تو ڈر کس بات کا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے ۔ یہ صرف گمراہ کن کارروائی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے ہولناک بات ہے کہ میرے خلاف مواخذہ کا ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے ۔
