جمائیکا۔7 جون (سیات ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی پی ایل میں نسل پرستانہ جملے کسنے کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے خود کو کالو کہنے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ جب وہ آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزرز کا حصہ تھے تو انہیں کالوکہہ کر پکارا جاتا تھا۔ سیمی نے مزید کہا کہ ان کے علاوہ سری لنکائی آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کو بھی ان ہی الفاظ سے پکارا جاتا تھا۔سیمی نے کہا کہ پہلے انہیں لگتا تھا کہ کالو کا مطلب طاقتور ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس لفظ کے اصل معنی معلوم ہوئے۔