٭ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کو خبردار کیا کہ ایوان میں کس کو بات کرنے کا موقع دیا جائے ، یہ مشورہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ بظاہر علیگڑھ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم سے مخاطب تھے لیکن انہوں نے اپنے ریمارکس میں ان کا نام نہیں لیا اور کہا کہ ’’آپ مجھے ہدایت نہیں دے سکتے کہ کس کو بات کرنے کیلئے کہا جانا چاہئے اور کس کو نہیں کہا جانا چاہئے‘‘۔