حیدرآباد :۔ حکومتی تحدیدات اور ملی و انفرادی ذمہ داریوں کے پیش نظر تمام وابستگان بحرالعلوم کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صدیق گلشن میں 16 تا 18 شوال کو منعقد شدنی حضرت العلامہ بحرالعلوم محمد عبدالقدیر صدیقی ( حسرت ) قدس سرہ العزیز کے عرس شریف کی تمام محافل و اجتماعات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ وابستگان بحرالعلوم کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ درگاہ شریف پر جمع ہونے کی قطعی زحمت نہ فرمائیں بلکہ اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی اور اذکار و استغفار میں مشغول رہیں ۔ پروردگار عالم سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ کے تمام افرادکو اپنی حفظ و امان خاص میں رکھے اور امت مسلمہ اور عامتہ الناس کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھے اور حضور پر نور ﷺ کے طفیل و تصدق میں اس وبا کو جلد از جلد رفع فرمادے ۔۔