محبت میں سرحدوں کا دخل نہیں ، ثانیہ سے شادی پر شعیب کا تاثر

,

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شعیب ملک کو انگلینڈ سیریز کیلئے نیشنل اسکواڈ میں کچھ تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دیدی ہے کیونکہ اُنھوں نے اپنی شریک حیات اور بیٹے کے ساتھ کچھ دن گذارنے کی درخواست کی تھی ۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور اُس سے قبل مختلف مصروفیات کی وجہ سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ملاقات کو خاصہ عرصہ ہوچکا ہے ۔ پی سی بی کے اعلان پر میڈیا نے شعیب ملک سے ایک بار پھر سوال کیا کہ ملک کی سرحدپار سے دلہن لاکر اُنھیں کیسا محسوس ہوا ہے ۔ شعیب نے اپنا تاثر بلاجھجھک ظاہر کیا کہ وہ محبت پر یقین رکھتے ہیں جس میں سرحدوں کا دخل نہیں ہوتا ۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ اور ثانیہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں ۔ 29 رکنی پاکستانی اسکواڈ 28 جون کو مانچسٹر کیلئے روانہ ہوگا اور وہاں سے ڈربی شائیر پہنچ کر 14 روزہ کورنٹائن کی تکمیل کرے گا ۔ اُس کے بعد سے سیریز کیلئے مشق شروع ہوگی ۔