محبت کے نام عصمت ریزی کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 مئی، ( سیاست نیوز) محبت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملک پیٹ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سنگارینی کالونی کے ساکن کناوت نتن کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے نتن پر تین مرتبہ عصمت ریزی کا الزام لگایا ہے۔ 17 سالہ لڑکی انٹر سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ 18 مئی کو امتحانی مرکز سے باہر نکلنے کے بعد لڑکی نتن کے ساتھ موٹر سیکل پر فرار ہوگئی تھی جو آج نمودار ہوئی اور پولیس اسٹیشن پہنچی ۔ نتن پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو محبت کے نام پر اپنے ساتھ لے گیا اور تین مرتبہ اس کی عصمت ریزی کی۔ پولیس نے نتن کو گرفتار کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع