10 سال میں 120 جانوروں کو بچانے کا کارنامہ ۔ 40 فیٹ گہرے کنویں میں اترنے سے بھی گریز نہیں
حیدرآباد۔ صرف 21 سال کی عمر میں محبوب آباد ضلع کی ساکن محمد سوما نے جانوروں کو بچانے کے معاملے میں تجربہ کار اور ماہر افراد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے 11 سال کی عمر میں جانوروں کو بچانے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک وہ 120 جانوروں کو بچا چکی ہیں۔ وہ ایک لومڑی کو بچانے 40 فیٹ گہرے کنویں میں اتر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر میں زیر علاج جانوروں کیلئے ایک شیڈ بنایا ہوا ہے اور وہ کسی بھی وقت جانوروں کو بچانے کیلئے دستیاب ہیں۔ انہوں نے اجگر سانپ کو بھی بچایا تھا۔ 10 سال سے یہ محمد سوما کا یہی روز مرہ کا معمول ہے ۔ اگر جانور زخمی ہوں تو انہیں طبی امداد دیتی ہیں۔ محمد سوما جانوروں کو بچانے کیلئے کسی بھی کال پر فوری حرکت میں آتی ہیں اور ان کی باز آبادکاری کی کوشش کرتی ہیں۔ ابھی تک اس نوجوان لڑکی نے بندروں ‘ کتوں ‘ بلیوں ‘ گائے اور دوسرے پرندوں کے بشمول جملہ 120 جانوروں کو بچایا ہے ۔ ایک انتہائی دلیرانہ کوشش میں سوما نے خود اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے 40 فیٹ گہرے کنویں میں اترنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ وہ نیچے گئیں اور انہوں نے ایک لومڑی کو نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ تاہم جب وہ اسے اوپر لے آتیں لومڑی مرچکی تھی ۔ دن ہو یا رات محمد سوما ہمیشہ جانوروں کی مدد کیلئے موجود ہوتی ہیں۔ جیسے ہی اسے کسی جانور کے مشکل میں پھنسے ہونے کا کال آتا ہے سوما ایک رسی ‘ تھیلے اور گلوز کے ساتھ مقام پر پہونچ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسا کر رہی ہیں۔ ان کے والدین نے بھی ماحولیاتی تحفظ میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 11 سال کی عمر سے یہ کام کرتی رہی ہیں۔ جب وہ پانچویں جماعت میں تھیں ۔