محبوب ساگر کو سیاحتی مرکز کے طورپر ترقی دی جائے

   

Ferty9 Clinic

تفریح کی سہولت کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، جگاریڈی کی ریاستی وزیر ہریش راؤ کو یادداشت

سنگاریڈی: ضلع پریشد جنرل باڈی اجلاس منجو شری جئے پال ریڈی چیرمین ضلع پریشد سنگاریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت، وی بھوپال ریڈی پرو ٹیم چیرمین قانون ساز کونسل، جگا ریڈی، مہی پال ریڈی اراکین اسمبلی، ہنمنت راؤ ضلع کلکٹر، اراکین ضلع پریشد، صدور منڈل پریشد اور ضلعی سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی ٹاون کے محبوب ساگر تالاب کو خوبصورت بناتے ہوے اس کو ایک بہترین سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ محبوب ساگر کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے سے عوام کو تفریح کی سہولت کے علاوہ راست اور بلراست روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور ساتھ ہی سرکاری خزانہ کو آمدنی بھی ہوگی۔ محبوب ساگر کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے پہلے ہی تجاویز پیش کی گئی ہے جس کو فوری منظوری دی جاے۔ اس کے علاوہ سداسیو پیٹ تالاب کو بھی سیاحتی مرکز بنایا جاے۔ انھوں نے کہا کہ سداسیو پیٹ ہاسپٹل کی جدید عمارت ٹاون سے دور ہے اور عوام کو وہاں تک پہنچنے میں تکلیف ہوگی۔ چنانچہ سداسیو پیٹ ہاسپٹل کی قدیم عمارت دواخانہ کو جوں کا توں برقرار رکھا جاے۔ جگاریڈی نے کہا کہ حکومت نے شہری علاقوں میں بی آر ایس اور ایل آر ایس اسکیم کے زریعہ غیر منظورہ پلاٹس کو ریگولرائز کرنے کی سہولت فراہم کی لیکن دیہی علاقوں میں گرام پنچائت سے غیر منظورہ پلاٹس کو ریگولرائز کرنے کا موقع نہیں دیا جس کی وجہ ہزارہا پلاٹ مالکین پریشان ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گرام پنچایت حدود میں واقع غیر منظورہ پلاٹس کے لیے بھی ایل آر ایس اور بی آر ایس کی سہولت فراہم کی جاے۔ جگاریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ترقیاتی پراجکٹس کے لیے فنڈس منظور کرنے ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت کو یاداشت پیش کی۔ ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ سداسیو پیٹ قدیم دواخانہ بلڈنگ میں آؤٹ پیشنٹ خدمات جاری رکھی جائے جبکہ دواخانہ میں شریک کرتے ہوئے علاج کرانے والے مریضوں کو جدید ہاسپٹل بلڈنگ میں رکھا جائے۔ ٹی ہریش راؤ وزیر فینانس و صحت نے ضلع پریشد اجلاس میں ضلع سنگاریڈی میں کورونا وباء کی صورتحال اور تیسری لہر کے لیے سرکاری دواخانوں کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے مکمل تیار اور چوکس رہے۔ انھوں نے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا، میڈیکل کالج کی تعمیر کا جائزہ لیا اور 15 تا 18 سال عمر کے نوجوانوں کو کورونا ٹیکہ اندازی سنٹر کا معائنہ کیا اور ٹیکہ لینے والے بچوں سے گفتگو کی۔