محبوب نگر میں سڑک توسیع کیلئے عوامی اجلاس کا انعقاد

   

ضلع کلکٹر ، میونسپل کمشنر اور ریاستی وزیر سرینواس کی شرکت
محبوب نگر۔/9 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر اپنا پلی تا پالمور یونیورسٹی ( قومی شاہراہ 167) سڑک کی توسیع کے تعلق سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ، ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ اور میونسپل کمشنر سریندر نے متاثر ہونے والے مالکین اراضیات و دکانات کے ساتھ ضلع پریشد میٹنگ ہال میں اجلاس منعقد کیا۔ ریاستی وزیر نے متاثرین کو بہتر طور پر ذہن نشین کروایا کہ قومی شاہراہ کے ضابطہ کے تحت توسیع کا کام انجام دیا جائے گا۔ سڑک کے دونوں طرف 10 فٹ کا فٹ پاتھ ہوگا اور جملہ توسیع 120 فٹ ہوگی۔ انہوں نے متاثرین کو دلاسہ دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں راحت پہنچانے کیلئے ڈی ٹی آر بانڈز دیئے جائیں گے جس سے مارکٹ کے حساب سے چار گنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے متاثرین کی رضامندی پر اظہار تشکر کیا۔ متاثرین مالکین نے توسیع کیلئے رضامندی کیلئے دستخط کی۔ ڈی ٹی آر بانڈ کا فائدہ یہ ہوگا کہ 5 منزل تک عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔