محبوب نگر میں صرف 24 گھنٹوں میں ریلوے انڈر برج کی تعمیر

   

بڑے کرینوں کا استعمال ، ٹریفک آمد و رفت میں وقت کی بچت
حیدرآباد :۔ محبوب نگر ہیڈکوارٹر پر صرف 24 گھنٹوں میں ریلوے انڈر برج تعمیر کیا گیا ۔ محبوب نگر میں ہنومان پور پالی ٹیکنیک کالج کو جانے والے ریلوے گیٹ (62 ) کے قریب ریلوے انڈر برج ( آر یو بی ) تعمیر کیا گیا ۔ جنگی خطوط پر صرف 24 گھنٹوں میں پیر کی شام کو 6 بجے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا اور منگل کی شام 6 بجے تک برج تعمیر کردیا گیا۔ جس کے لیے بڑے کرینوں کی خدمات سے استفادہ کیا گیا اور گھنٹوں میں تعمیرات کو مکمل کردیا گیا ۔ ریلوے کی جانب سے ماضی میں بھی کم وقت میں کئی ریلوے انڈر برج تعمیر کئے گئے ہیں ۔ اس برج کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا ۔ بالخصوص گاڑیاں چلانے والوں کا وقت بچے گا ۔ مقامی عوام نے صرف گھنٹوں میں ریلوے انڈر برج تعمیرکرنے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گاڑیاں چلانے والوں کو کافی فائدہ ہوگا ۔۔