محبوب نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع مسجد محبوب نگر میں چاند رات سے نماز تراویح میں مولانا حافظ محمد اسمعیل چشتی قادری دیڑھ پارہ قرآن مجید سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8.30 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد اسمعیل پٹیل ، پٹیل نگر عقب مکہ مسجد محبوب نگر میں نماز تراویح میں مولانا حافظ محمد عبدالقدوس رشادی سوا پاراہ قرآن مجید سنائیں گے ۔ بعد تراویح مختصر ترجمہ و تفسیر بیان کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگا ۔
٭٭ ایس ایم فنکشن ہال ، نزد کاسمک بیک زون گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ محبوب نگر میں عشرہ تراویح کا نظم کیا گیا ہے ۔ حافظ سفیان سراجی نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے قرآن مجید سنائیں گے ۔
ظہیرآباد میں منی حج ہاوز کے تعمیری کاموں کا آج آغاز
ظہیر آباد۔22/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون الحاج سید محی الدین نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر ظہیر آباد کے قلب میں واقع لطیف روڈ کے کنارے منی حج ہاؤز کے تعمیری کام کا آغاز معزز علمائے lکرام ، مشائخین عظام کے ہاتھوں یکم رمضان المبارک کو بعد نماز عصر عمل میں آئے گا۔ بعد ازاں تمام روزے داروں کے لئے دعوت افطار کا بھی نظم رہے گا۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام مسلمانوں سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔