محبوب نگر میں ووٹ سے متعلق شعور بیداری

   

جلسہ عام، جناب عامر علی خاں ، محمد ضمیر احمد خاں کی شرکت

محبوب نگر ۔ 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر کے علماء، دانشوران، مشائخین، وکلاء کے علاوہ صحافی حضرات اور شعرا ملک کے مختلف علاقوں میں عوام بالخصوص اقلیتوں میں ووٹ کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کے لئے مسلسل دورے کررہے ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیکہ محبوب نگر مستقر کے ایس ایم کنونشن ہال میں 11 مئی ہفتہ کو ایک جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں ممتاز صحافی جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست شرکت کررہے ہیں اور نگرانی بھی فرمائیں گے جبکہ کرناٹک کے وزیر محمد ضمیر احمد خان بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ مفتی محمد تجمل حسین قاسمی اور مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری، منصور علی خان انچارج امور برائے تلنگانہ کے بھی خطابات ہوں گے۔ محمد حنیف احمد کنوینر جلسہ دستور بچاؤ دیش بچاؤ نے بتایا کہ یہ انتخابات جو 13 مئی کو منعقد ہونے جارہے ہیں ملک کے عوام بالخصوص اقلیتوں کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن ہوں گے۔ ہماری غفلت یا خاموشی آئندہ ہمارے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اقلیتوں سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ الیکشن سے عین قبل اس اہم جلسہ میں شرکت فرمائیں اور خطابات سے مستفید ہوں۔