محبوب نگر ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر کے ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیاب ہونے کے بعد میں نے کئی سنگ بنیاد رکھے لیکن آج ’’پھولے امبیڈکر نالج سنٹر‘‘ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے میں کافی مسرت محسوس کررہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا۔ وہ آج مستقر محبوب نگر کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کے احاطہ میں پھولے امبیڈکر نالج سنٹر کی سنگ بنیاد تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سنٹر کو معیاری بنانے کے لئے 10 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ بڑی تعداد میں کتب دستیاب ہوں گے اور خصوصی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے گی۔ یہ سنٹر تمام افراد یعنی بلا لحاظ عمر کارآمد ثابت ہوگا۔ اس موقع پر نرسمہا ریڈی، بیکری انیتا، وسنتا، آنند گوڑ، شبیر احمد، سراج قادری، امریندر راجو، سی جے بنہر، سرینواس یادو، ظہیر، عمران و دیگر شریک تھے۔