محبوب نگر میں یوم اساتذہ تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع پریشد ہال میں ’ یوم اساتذہ ‘ تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس تقریب میں محمد اطہر احمد اسکول اسسٹنٹ ( ریاضی ) کو ضلعی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے انہیں یہ ایوارڈ عطا کیا۔ اس موقع پر منے سرینواس ریڈی ایم پی، سورنا سدھاکر ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن، انچارج جے سی سورنا لتا، ڈی ای او راجیش کے علاوہ دیگر عہدیدارن اور کئی ایک اساتذہ تنظیمووں کے نمائندے موجود تھے۔ موصوف 19 برس سے تدریسی حدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ وینکٹ ریڈی صدر پی آر ٹی یو، نارائن گوڑ، سکریٹری ، حسن بیگ، عبدالحئی، قدرت اللہ خان، سید مصطفی ، محمد خلیل، عارف، حبیب الدین طاہر، نعیم صدیقی کے علاوہ ساتھی اساتذہ و رشتہ داران اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کی۔