محبوب نگر کی جدید عیدگاہ وقف رحمانیہ میں نماز عید کا انعقاد

   

مولانا حافظ محمد اسماعیل چشتی نے امامت و خطابت کے فرائض انجام دیئے
محبوب نگر ۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں عید الاضحی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مستقر محبوب نگر کے جدید عیدگاہ وقف رحمانیہ پر مصلیوں کا سب سے بڑا اجتماع دیکھا گیا۔ جہاں 9 بجے نماز عید کی امامت مولانا حافظ محمد اسماعیل چشتی نے کی اور فضائل و مسائل کے علاوہ حالات حاضرہ پر تفصیلی خطاب کیا۔ قبل ازیں مسلمانان محبوب نگر کا ایک جلوس صبح 8 بجے جامع سے نکل کر عید گاہ پہنچا۔ نماز عید کے بعد مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبید اللہ کوتوال، موڈا چیرمین لکشمن یادو کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی، سماجی قائدین نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں محمد رفیق احمد قادری جنرل سکریٹری قومی یکتا کمیٹی کے مکان پر عید ملاپ تقریب منعقد ہوئی جہاں پر رکن اسمبلی کے علاوہ سینئر سیاسی و سماجی قائدین، اعلی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔ عید گاہ کے علاوہ محبوب نگر کی تمام اہم مساجد اور مدرسوں میں بھی نماز عید الاضحی میں بڑی تعداد شریک تھی۔