محبوب نگر ۔ عوام کورونا وائرس سے ہرگز خوفزدہ نہ ہوں ۔ بچاؤ کیلئے مکمل احتیاط برتیں یا اگر کسی قسم کی علامت محسوس کریں تو ٹسٹ کروالیں ۔ یہ مشورہ ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر پر گورنمنٹ جنرل ہاسپلٹ میں کورونا ٹسٹنگ سنٹر اور کورونا وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں کورونا کی جانچ کیلئے نمونے پونا ( مہاراشٹرا ) بھیجے جاتے تھے ۔ گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد جاکر جانچ کرونا پڑتا تھا لیکن اب محبوب نگر گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں ہی کورونا ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور صرف 3 ماہ میں 100 بستروں پر مشتمل کورنوا کا خصوصی وارڈ قائم کیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی علامات جیسے گلے کا درد ، بخار ، کھانسی ، سانس کی تکلیف محسوس ہوتو بلاتاخیر اپنا ٹسٹ کروالیں ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک اور دواخانہ قائم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسمہلو ، ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ رام کشن ، میڈیکل کالج ڈائرکٹر پی سرینواس ، کونسلرز محمد محسن ، ریاض الدین ( امجد ) و دیگر موجود تھے ۔