محبوب نگر:پانچ کونسلرس کے خلاف داخل عرضیاں مسترد

   

محبوب نگر /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ محبوب نگر کے گذشتہ انتخابات میں 5 منتخب کونسلرس کے خلاف حلف نامہ (افیڈیوٹ ) میں غلط بیانی سے کام لینے کا الزام لگاتے ہوئے شکست خوردہ امیدواروں نے سیشن کورٹ محبوب نگر میں عرضی داخل کی تھی ۔ ان تمام عرضیوں کو ضلع سیشن جج پاپی ریڈی نے چہارشنبہ کے دن خارج کردیا ۔ منتخبہ کونسلرس کی جانب سے کامیاب پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ پرتاب ریڈی نے بتایا کہ وارڈ 2 کے منتخب کونسلر نرسمہلو جو میونسپلچیرمین بھی ہیں ۔ ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کیلئے سی رگھویندر راجو نے عرضی داخل کی تھی ۔ وارڈہ اسے منتخبہ کونسلر رانی کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے وسنتا ، وارڈ 21 کے آنند اور وارڈ 33 کے منیرالدین جبکہ وارڈ 29 کے منتخبہ کونسلر معین علی کے خلاف عبدالہادی نے عرضی داخل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت افیڈ یوٹ داخل کیا گیا تھا ۔ غلط بیانی سے کام لیا گیا تھا ۔ ضلع سیشن جج نے تمام کونسلروں کو الزامات سے بری قرار دیا ۔ میونسپل چیرمین نرسمہلو نے اس کو سچ کی فتح قرار دیا ۔ وہ بی آر ایس پارٹی آفس میں بات کر رہے تھے کہا کہ عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہوئے کامیاب ہونا اصل جیت ہے ۔ شکست کے بعد قانون کا سہارا لیکر غلط الزامات لگانا نامناسب ہے ۔