محبوبنگر ہاسپٹل میں عصری آکسیجن پلانٹ کا قیام‘ سرینواس گوڑ

   

حیدرآباد وزیر اکسائز وی سرینواس گوڑ نے آج کہا کہ محبوب نگر گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں عصری آکسیجن پلانٹ قائم کیا جائیگا جس میں فی منٹ 1000 لیٹر آکسیجن کی تیاری ہوگی ۔ وزیر موصوف نے آج دواخانہ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کورونا ٹسٹنگ سنٹر کا معائنہ کیا اور کورونا ٹسٹ کیلئے پہونچے عوام سے بات کی ۔ انہوںنے کہا کہ دواخانہ میں حالانکہ ایک آکسیجن پلانٹ موجود ہے تاہم ایک عصری آکسیجن پلانٹ بھی قائم کیا جائیگا ۔