نئی دہلی؍ حیدرآباد: محبوبیہ جونیر کالج کی سال دوم کی طالبہ شیخ نازیہ کو انڈین فنسنگ ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ فنسنگ اسوسی ایشن آف انڈیا کی اطلاع کے بموجب کامن ویلتھ فنسنگ فیڈریشن 9 تا 20 اگست 2022ء لندن میں کامن ویلتھ فنسنگ فیڈریشن چمپئن شپ کا اہتمام کررہا ہے جس میں سینئر اور جونیر کیڈٹ زمروں کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔ ایم پی سی (انگلش میڈیم) کی طالبہ نازیہ کا کامن ویلتھ مقابلوں کیلئے انڈین ٹیم میں انتخاب حیدرآباد اور محبوبیہ جونیر کالج کیلئے فخر کی بات ہے۔ نازیہ سے اچھے مظاہرہ کی امید ہے۔