محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر نوجوانوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں:رویندر رینا

   

جموں: جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی سیاسی مفادات کی تکمیل کی خاطر نوجوانوں کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ محبوبہ مفتی کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے لہذا وہ ایسا کر رہی ہے ۔رویندر رینا نے محبوبہ مفتی کو مشورہ دیا کہ وہ علامہ اقبال کی غزل مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستان ہماراکو پڑھا کرئے ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ۔رویندر رینا نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی سیاسی زمین کھسک چکی ہے اور وہ مذہبی کارڈ استعمال کر رہی ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ جب جموں وکشمیر کے طلبا کو اسکولوں میں لب پے آتی ہے ہے دعا بن پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں تورگھو پتی راگھو راجہ رام پڑھنے میں کیا حرج ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ آباد ہیں اور یہ وطن ہندو، مسلم سکھ عیسائی سبھی کا ہے ۔