محبوبہ کو آگ میں جھونکنے کے بعد اُس سے لپٹ کر عاشق بھی ہلاک

,

   

کوچی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 17 سالہ لڑکی ایک آدمی کی جانب سے اُسے آگ میں جھونکنے کی کوشش میں بُری طرح جھلس کر فوت ہوگئی اور وہ آدمی خود بھی شعلوں میں گھر کر راکھ ہوگیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں لڑکی کے گھر پر پیش آیا۔ ایک لڑکا جو اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس نے لڑکی کی جانب سے اس کی محبت کو ٹھکرا دینے کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کو آگ میں جھونک دینے کے جرم کا ارتکاب کیا۔ مدھون نامی اس لڑکے نے بارہویں جماعت کی اس طالبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے کے لئے شعلوں میں گھری ہوئی لڑکی سے لپٹنے کی کوشش کی جس میں وہ خود بھی آگ کی نذر ہوگیا۔ مذکورہ لڑکی کا باپ بھی لڑکی کو اس کے عاشق سے بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگیا جسے دواخانہ میں شریک کروادیا گیا۔ تریکاکرا کے رکن اسمبلی تھامس نے مہلوک لڑکی کے گھر پہنچ کر حالات معلوم کئے اور پولیس سے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔