حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) محبوبہ کی خاطر زہریلی دوا استعمال کرنے والے شخص کو بچانے کی کوشش میں بیوی ناکام ہوگئی۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ مالین فوت ہوگیا۔ مالین بالانگر علاقہ میں واقع ایک ربر فیاکٹری میں ملازمت کرتا تھا جس نے گذشتہ روز نامعلوم کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا۔ مالین کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اس کی بیوی ممتا نے اسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے بعد مالین کو گذشتہ روز ڈسچارج کردیا گیا۔ گھر پہنچنے کے بعد سینے میں شدید تکلیف کی شکایت پر اس کی بیوی ممتا نے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران مالین فوت ہوگیا۔ دراصل مالین کمپنی میں کام کرنے والی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ اس لڑکی کو مالین کے شادی شدہ ہونے کا علم تھا۔ اس نے اس کی محبت کی پیشکش کو مسترد کردیا جس کے بعد اس نے کیڑے مار دوا استعمال کرلی۔ مالین اور ممتا کی شادی 9 سال قبل ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع