ریاض : سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔ سعودی ولیعہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے میں ہندوستان روانہ ہوں گے۔سعودی ولیعہد کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ممکنہ دورۂ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان G20سربراہ اجلاس کے بعد ہندوستان پہنچیں گے۔ محمد بن سلمان کی نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔