محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورۂ چین

   

بیجنگ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتہ چین کا دورہ کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ یاد رہیکہ محمد بن سلمان ہندوپاک کا بھی دورہ کررہے ہیں جہاں خصوصی طور پر پاکستان کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ یاد رہیکہ گذشتہ کچھ عرصہ سے محمد بن سلمان کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے الزام کا سامنا ہے۔ موصوف آئندہ جمعرات اور جمعہ کو چین کا دورہ کرتے ہوئے صدر چین ژی جن پانگ اور نائب وزیراعظم ہان ژینگ سے ملاقات کریں گے۔ کہا جارہا ہیکہ اس دورہ سے ’’سائنو۔ سعودی‘‘ تعلقات کو استحکام حاصل ہوگا جبکہ چین کے ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ معاشی اور تجارتی پیشرفت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے رروزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بات بتائی۔ محمد بن سلمان ہندوپاک کے علاوہ مالدیپ اور انڈونیشیا میں بھی توقف کریں گے۔