ریاض 14 جون (ایجنسیز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون سے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور ایران پر اسرائیلی کارروائیوں کے اثرات پر گفتگو کی۔ٹیلی فون پر ہونے والی اس بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے اور تحمل و برداشت سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید یہ کہ اختلافات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا۔اسی ضمن میں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کی جانب سے بھی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، جس میں خطے کی صورت حال بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی لانے اور تمام تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔