آرمور۔یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور اے ٹی او کی حیثیت سے محمد تاج الدین نے جائزہ حاصل کیا۔ آرمور ٹریزری دفتر پر اے ٹی او کی حیثیت سے محمد تاج الدین نے آج جائزہ حاصل کرلیا۔ اے ٹی او کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے این راملو اپنی خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر اے ٹی او محمد تاج الدین نے بتایا کے انکا تقرر 1994 ء میں یلا ریڈی ایس ٹی او دفتر پر کیشر کی حیثیت سے عمل میں آیا تھا ، اس کے بعد وہ جونیئر اکاؤٹنٹ پھر سینئر اکاوٹینٹ کی حیثیت سے ترقی پائی۔ واضح رہے کے انہوں نے تلنگانہ ایمپلائز اسوسی ایشن کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عہد یداروں کے مسائل کو حل کرتے رہے اور علحدہ تلنگانہ تحریک میں سرگرم طور پر حصہ لیتے ہوئے کئی احتجاجات منظم کیے۔ محمد تاج الدین نے اے ٹی او کی حیثیت سے جائزہ لینے پر ٹریزری ، ریونیو ، ٹیچرس ، پنشنرس اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کثیر تعداد میں شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔