میدک : جناب محمد ذاکر حسین اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف مسقط ولد محمد صادق حسین مؤظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ آبپاشی ضلع میدک ریاست تلنگانہ
کو (SJJT)
یونیورسٹی راجستھان نے انورائمنٹل سائنس میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد ذاکر حسین نے انورائمنٹل سائس کے مضمون
(Topic) AStudy of Sewage Water Pollution effects on Farms
پر اپنا مقالہ پیش کیا جس پر
SJJT
یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی۔ ڈاکٹر ذاکر حسین نے اپنی پی ایچ ڈی کے دوران انٹرنیشنل جرنلس پر پانچ پیپرس تیار کرنے پر دو انٹرنیشنل ایوارڈس بھی حاصل کئے۔ ڈاکٹر محمد ذاکر حسین نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہونے پر اپنے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین کی پرائمری تعلیم میدک کے اردو ماڈل اسکول میں ہوئی۔ ڈاکٹر محمد ذاکر حسین، جناب محمد فاروق حسین نمائندہ سیاست میدک کے حقیقی چھوٹے بھائی ہوتے ہیں۔