محمد رفیع کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

   

پنجی: میوزک آئیکن محمد رفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔ 24 دسمبر 2024 کو ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکاروں میں شمارکیے جانے والے رفیع کی صد سالہ پیدائش ہے۔ جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا نے نامور پلے بیک سنگرکو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ہندوستانی زبانوں کے ساتھ ساتھ کچھ غیر ملکی زبانوں میں 1,000 سے زیادہ فلموں کے لیے گانے گائے ہیں۔