نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کی تازہ ترین خبر میں، فاسٹ بولر محمد سمیع کے انگلینڈ کے خلاف 25 جنوری سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق سمیع کو ٹخنے کی تکلیف کے بعد ابھی تک بولنگ دوبارہ شروع کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمیع نے بولنگ شروع نہیں کی ہے، اور انہیں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانا پڑے گا۔ فاسٹ بولرکو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن ان کی دستیابی فٹنس سے مشروط تھی اور وہ لمحہآخر تک بھی فٹنس حاصل نہیں کرپائے تھے ۔ بی سی سی آئی نے بعد میں ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سمیع کو میڈیکل ٹیم نے اجازت نہیں دی ہے اور فاسٹ بولرکو دو ٹسٹ میچوں سے باہر کردیا گیا ہے۔ ایک اور جھٹکے میں دنیا کے نمبرایک ٹی20 بیٹر سوریا کمار یادو، جنہوں نے دسمبر میں جنوبی افریقہ میں میں ہندوستان کی قیادت کی تھی، ہرنیا میں مبتلا ہیں اور ان کی سرجری ہوگی۔ بی سی سی آئی کمار یادیو کے ہرنیا کے حوالے سے ماہرین سے مشورہ کر رہا ہے اور امکان ہے کہ انہیں سرجری کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیٹر کے آئی پی ایل کے وقت تک مکمل طور پر فٹ ہونے کی امید ہے۔ سمیع نے ابھی بولنگ شروع نہیں کی ہے، انہیں این سی اے جا کر اپنی فٹنس ثابت کرنا ہو گی۔ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں میں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ جبکہ یادو کے معاملے میں انہیں توقع سے زیادہ وقت لگے گا۔ ان کے ہرنیا کے آپریشن کے بعد مشق شروع کرنے میں آٹھ سے نو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئی پی ایل کے دوران فٹ ہو جائیں گے۔ ہندوستانی بورڈ کے ایک ذرائع نے بتایا۔ انگلینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے ساتھی فاسٹ بولرز محمد سراج اور جسپریت بمراہ کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے، بی سی سی آئی سمیع کی واپسی میں محتاط انداز اختیارکر سکتا ہے۔