محمد سمیع نے 23 سالہ ریکارڈ توڑدیا

   

نئی دہلی۔7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع دوسری اننگز میں زیادہ خطرناک ہو جاتے ہیں اور اس بات کو انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے ۔سمیع نے وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن 35 رن پر پانچ وکٹ لے کر ہندستان کو203 رنز سے کامیابی دلوائی۔ سمیع کو پہلی اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا تھا لیکن سمیع کی دوسری اننگز کی خطرناک بولنگ کے سبب جنوبی افریقی ٹیم دوسری اننگز میں محض191 رنز پر سمٹ گئی۔گزشتہ23 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی فاسٹ بولر نے گھریلو ٹسٹ کی چوتھی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس سے پہلے 1996 میں جوگل سری ناتھ نے احمد آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھی اننگز میں پانچ وکٹ لئے تھے ۔ اس فہرست میں دیگر ہندوستانی فاسٹ بولرکرزن گھاوری، کپل دیو اور مدن لال ہیں۔ 2018 کے بعد سے سمیع دوسری اننگز میں تین مرتبہ پانچ وکٹ لے چکے ہیں جو کسی بولر کے لئے سب سے زیادہ ہے ۔