لیورپول۔ محمد صلاح کے دو گول کی بدولت لیورپول نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف 4-2 سے سنسنی خیز جیت کے ساتھ پریمیئر لیگ میں تین پوائنٹس سے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ صلاح نے دو گول اسکورکئے اورکرٹس جونز اور کوڈی گاکپو نے بھی اسکور میں اپنا نام درج کیا اور لیورپول نے 2024 میں اینفیلڈ میں ریکارڈ ساز فتح کے ساتھ آغاز کیا۔ صلاح نے پہلے ہاف کی پنالٹی کو میگپیزکے گول کیپر مارٹن ڈوبراوکا نے بچاتے ہوئے دیکھا تھا، دوسرے ہاف میں مہمانوں نے الیگزینڈر اساک اور سوین بوٹمین کے ذریعے مقابلہ کو زندہ رکھا۔ اس کے بعد مصری فارورڈ نے49 ویں منٹ میں خالی جال میں گیند پہنچا کراپنے 150 ویں لیورپول پریمیئر لیگ کے گول کے ساتھ اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ ڈوبراوکا اور نونیز کے درمیان مسابقت جاری رہی جب گول کیپر نے یوراگوئین کو کامیاب ہونے سے روکنے کے لیے مزید دو سیو کیے ۔