محمد علی شبیر کے حق میں تلنگانہ جن سمیتی کا امیدوار دستبردار

   

نظام آباد :15؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ جنا سمیتی کے امیدوار ظفر نے کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کی تائید میں انتخابات میں دستبرداری کرتے ہوئے محمد علی شبیر کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ جنا سمیتی کے پروفیسر کودنڈہ رام کی موجودگی میں ظفر نے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر کودنڈہ رام نے بتایا کہ ریاستی حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے سیکولر جماعتیں متحدہ طور پر کام کررہی ہے تلنگانہ کو 5 لاکھ کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوا ہے اور میڈی گڈہ کالیشورم کی ناقص تعمیری کی وجہ سے پراجیکٹ منہدم ہورہے ہیں اگر کے سی آر دوبارہ اقتدار کو دوبارہ حاصل ہوا تو ریاست میں صورتحال ابتر ہوجائے گی جس کی وجہ سے تلنگانہ جنا سمیتی کے امیدوار ظفر مقابلہ سے دستبردار ی اختیار کررہے ہیں۔
چنتا پربھاکر کی انتخابی مہم
سداسیوا پیٹ 15 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ سنگاریڈی کے بی ار ایس امیدوار چنتا پربھاکر نے سداشیوا پیٹ ٹاؤن کے مختلف بلدی حلقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں اوڈ دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہا کہ کار کے نشان پر ووٹ دیتے ہوئے بی ار ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے۔لہذا عوام بی ار ایس کے امیدوارکو ووٹ دیتے ہوئے کامیاب کرے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین بلدیہ محمد نصیر الدین ، محمد سمیع ، مبین محی الدین ، سید کلیم پٹیل صدر اقلیتی سیل بھی ار ایس کامیل انصار ، صدر عید گاہ کمیٹی اکبر حسین کے علاوہ کئی بی ار ایس کارکنان محمد شفیع الدین ، محمد خواجہ ، قدیر ، عبدالجبار ، محبوب ، نرسی موجود تھے۔