محمد مبشر الدین خرم کی ہمشیرہ کی شادی

   

حیدرآباد۔3اگسٹ(سیاست نیوز) دختر جناب محمد شمس الدین افتخاری و ہمشیرہ محمد مبشر الدین خرم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کا نکاح جنا ب محمد اشرف علی شرجیل فرزند جناب میر رشید علی (آرکیٹکٹ) کے ہمراہ جامع مسجد چوک میں انجام پایا۔ خطبۂ نکاح سے قبل مولانا مفتی مستان قادری نے فضائل نکاح و آداب زندگی کے متعلق بیان کیا ۔ خطبۂ نکاح مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب و امام مکہ مسجد نے پڑھا جبکہ مولانا صغیر احمد نقشبندی نے دعاء کی ۔ تقریب استقبالیہ میں مولانا مفتی ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘ نبیرۂ حضرت وطنؒمولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری‘ نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ‘ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی‘ مولانا مفتی عمر عابدین‘ مولانا سید شاہ محمد احمد الحسینی قادری‘ مولانا احسن بن محمد عبدالرحمن الحمومی خطیب و امام شاہی مسجد باغ عامہ‘ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ‘ ڈپٹی ہائی کمشنر برطانیہ مسٹر انڈریو فلیمنگ‘ جناب محمد علی شبیر سابق ریاستی وزیر ‘جناب الحاج محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ‘جناب ممتاز احمد خان رکن اسمبلی چارمینار‘ جناب محمد فاروق حسین‘ مسٹر ایم ایس پربھاکرارکان قانون ساز کونسل ‘جناب عامر جاویدنائب صدر یوتھ کانگریس‘ جناب مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب ڈاکٹر محمد الیاس رضوی آئی ایف ایس‘ جناب ارشد علی خان‘ جناب شفاعت اللہ خان ایڈوکیٹ‘ جناب امجد اللہ خان خالد ترجمان مجلس بچاؤ تحریک‘ جناب شبیر بھوجانی صدر حلائی میمن جماعت کے علاوہ مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات بالخصوص سفارتی عہدیدار‘ علماء و مشائخین‘ سیاسی قائدین ‘ وکلاء ‘ صحافی اور تاجرین شامل تھے۔جناب محمد تقی الدین افتخاری‘ جناب محمد صلاح الدین مکرم‘ جناب محمد لئیق الدین ملک‘ جناب محمد عبدالقادر تمیم‘ جناب محمد مسیح الدین قمر ‘ حافظ محمد سمیع الدین طاہرکے علاوہ حافظ محمد مہتاب الدین طیب نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔